ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر: کولگام میں استاد اور طالب علم کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

کشمیر: کولگام میں استاد اور طالب علم کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

Sun, 11 Jul 2021 00:13:09    S.O. News Service

سری نگر،11؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک جواں سال لیکچرر کے حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہونے کی خبر سے ایک طالب علم کے بھی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہونے کا موجب بن گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ضلع کولگام کے ددی پورہ علاقے میں گزشتہ شب دیر گئے ایک جواں سال شہری اپنے ہی گھر میں بے ہوش ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شہری کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔

متوفی کی شناخت 37 سالہ میسر مقبول کے بطور ہوئی ہے جو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کیموہ میں لیکچرر کی حیثیت سے تعینات تھا۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ لیکچرر کی موت کی خبر سن کر ہمسایہ میں رہنے والے ایک طالب علم کی بھی دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ متوفی طالب علم کی شناخت 14 سالہ سمیر احمد وانی کے بطور ہوئی ہے جو نویں جماعت کا طالب علم تھا۔

دریں اثنا ذرائع کے مطابق ددی پوری کے متصل ہی واقع زڈی پورہ گاؤں میں ایک لڑکی کو بھی دل کا دورہ پڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ لڑکی کو فوری طور سری نگر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔


Share: